• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکارڈ ساز اننگ نشے کی حالت میں کھیلی،ہر شل گبز

When I Was Drunk Herschelle Gibbs
سال2006ء میں 175 رن کی اننگز کھیلنے والے ہرشل گبز کے بیان نے دنیا کو حیران کردیا، جنوبی افریقا کے کرکٹر کا کہنا ہےکہ 434 رن کی ہدف کے تعاقب میں ان کی اننگز نشے کی حالت میں تھی۔

صرف 111 گیندوں پر 175 رنز بنانے والے ہرشل گبز کہتے ہیں کہ 11 سال پہلے جس دن کینگروز کی جی بھر کے پٹائی لگائی تھی، اس دن شراب کے نشے میں دھت ہو کر بیٹنگ کی تھی۔

سن2006ء میں ہونے والے اس ون ڈے میں جنوبی افریقا نے ریکارڈ 434 رنز کا ہدف حاصل کر کے آسٹریلیا کے خلاف میچ بھی جیتا اور سیریز بھی تین دو سے اپنے نام کی تھی۔
تازہ ترین