• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: موٹرسائیکل ہیلمٹ خریدنے کیلئے دی گئی مہلت ختم

Quetta Deadlines To Motorcycle Helmets Ends
حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ خریدنے کیلئے دی گئی 15 مارچ کی مہلت ختم ہوگئی ہے۔آج سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع ہونے کا امکان ہے۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے کوئٹہ شہر میں موٹر سائیکل سواروں کے تحفظ کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرار دینے کے لیے15 مارچ کی ڈیڈ لائن دی تھی، جو بدھ15 مارچ کو ختم ہوگئی۔

ٹریفک پولیس کے اہلکار آج سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب مارکیٹ ہیلمٹ کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں جو ہیلمٹ پہلے 500 سے600 کا مل رہا تھا، وہ اب 1000سے1100 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
تازہ ترین