اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں کرکٹر ناصر جمشید کابیان ریکارڈ کرنےکی تیاری کی جارہی ہے، اس سلسلے میں پی سی بی کےجی ایم لیگل سلمان نصیر اوراینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل اعظم لندن نے انگلینڈ جانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔
اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ اعظم کی معاونت پی سی بی کے جی ایم لیگل سلمان نصیر کر رہے ہیں ۔
اسپاٹ فکسنگ کیسں کی تحقیقات میں ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید کا بیان بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ پی سی بی نے انہیں معطل کر رکھا ہے جبکہ انگلینڈ میں وہ اس وقت ضمانت پر رہا ہے ۔ نیشنل کرائم ایجنسی ان سے تحقیقات کر رہی ہے ۔
ناصر جمشید کا اہم بیان ریکارڈ کرنا بہت ضروری ہے اس لیئے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کے ہمراہ سلمان نصیر کو بھی انگلینڈ بھیجنے کی تجویز ہے اس لئے ان دنوں سلمان نصیر کے بھی انگلینڈ جانے کے لیئے سفری دستاویزات تیار کیئے جا رہے ہیں ۔