• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Lpg Prices Hiked
چیئرمین ایل پی جی ایسو سی ایشن عرفان کھوکھر نے کہاہے کہ ایل پی جی گھریلو سلنڈر پر 50 روپے اور کمرشل سلنڈر پر 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

عرفان کھوکھر کے مطابق 5 لاکھ 32 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی، مجموعی طور پر11 لاکھ 64 ہزار میٹرک ٹن درآمد شدہ اور مقامی ایل پی جی فروخت ہوئی، اوگرا کے خط کے بعد اس ماہ ایک بھی ایل سی نہ کھل سکی، اوگرا کے غلط اقدام سے خدشہ ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 400 روپے تک جا پہنچے گی۔

جمعرات کو چیئرمین ایل پی جی ایسو سی ایشن عرفان کھوکھر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اوگرا کے غلط اقدام سے اسٹیک ہولڈرز کو 300 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، اوگرا قیمتوں کو فوری کنٹرول کرے، ایل پی جی کے 400 غیر معیاری کارخانوں سے سینکڑوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے،حکومت ایل پی جی کے غیر معیاری کارخانے فوری بند کرے، ان غیر معیاری کارخانوں سے ایک بھی جان گئی تو اوگرا کے خلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی امپورٹ کی بندش سے جمعرات کو 5 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے، حکومت ایل پی جی کی درآمدی پالیسی واضع کرے۔
تازہ ترین