• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Crude Oil Price Hike
امریکی فیڈریل ریزور کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد سونا 24 ڈالر مہنگا ہوگیا ، خام تیل بھی دو ڈالر اضافے سے 49 ڈالر بھی بیرل سے تجاوز کرگیا ۔

امریکی سینٹرل بینک نے شرح سود میں پچیس بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا۔ فیڈ نے پالیسی بیان میں رواں سال شرح سود میں مزید اضافے کے اشارے دیئے ہیں۔

فیصلےکے بعد ڈالر انڈیکس دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 24 ڈالر اضافے سے 1224 ڈالر ہوگئی۔

دوسری جانب خام تیل کے امریکی ہفتہ وار ذخائر دسمبر کے بعد پہلی مرتبہ 2 لاکھ 37 ہزار بیرل کم ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے خام تیل ڈھائی فیصد اضافے سے 49 ڈالر 12 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔
تازہ ترین