• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عشروں سے بےگھرہسپانوی شخص ماڈلنگ کاسوچنےلگا

Homeless Spanish Man 55 Breaks Down In Tears After Seeing The Results Of His Incredible Transformation From Scruffy Grey Haired Tramp To A Sleek Hipster After 25 Years On The Street
55 برس سے بےگھرہسپانوی شخص کو ہیئرسیلون میں نہلادھلاکر میک اوور کیا گیاتو اس کی صورت ہی بدل گئی، وہ اب اسلام آباد کےارشدخان کی طرح ماڈلنگ کاسوچنےلگا۔

اسپین کا رہائشی55 سالہ جوز اینٹونیو نامی بے گھر شخص غیر قانونی کارپارکنگ کی دیکھ بھال کرکے اپنے لیے بمشکل خوراک کا انتظام کرپاتا ہے ۔ وہ پہلے الیکٹریشن کا کام بھی کیا کرتا تھا۔ تلخ تجربات نے اس کو اس حال تک پہنچادیا۔

کارپارکنگ کے قریب واقع ایک سیلون مالک نے اسے میک اوورکی پیشکش کی ۔ لمبے بالوں اور میلے کپڑوں کے ساتھ سیلون جانے والے جوزنےکچھ ہی دیر بعد جب خود کو ٹپ ٹاپ حالت میں دیکھاتو خوشی سے رو پڑا۔اب اسے کوئی بہتر ملازمت ملنے کی امید ہے۔

اسلام آباد کا چائے فروش ارشد خان کامقدربھی کچھ ایسےہی سنوراتھا جب اس کی تصاویریورپی اخبارات کی زینت بنیں اور پھر ارشد کو ماڈلنگ کاموقع مل گیا۔اسپین کا اینٹونیو بھی اب ماڈلنگ کےخواب دیکھ رہاہے۔
تازہ ترین