• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ عام کرنے پر غور کر رہی ہے، نہال ہاشمی

Government Considering To Make Abbotabad Commission Report Public Nehal Hashmi
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر نہال ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ عام کرنے پر غور کر رہی ہے،سابق سربراہ حکومت کا کیا کردار تھا سب سامنے آ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ ہرصورت اور جلد سامنے لائیں گے، کبھی کسی کمیشن کی رپورٹ سامنے نہیں آئی، ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ سامنے لانا ہمارا کریڈٹ ہو گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک کا کہناہےکہ حکومت کےپاس ثبوت ہیں توحسین حقانی کوواپس لاکرمقدمہ چلائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیردفاع نے مجھ پر الزام لگایا ہے،جواب دے دیا، چوہدری نثار نے میرے بیان کی توثیق کی، غیرملکیوں کو ویزے وزیرداخلہ نہیں سفیر جاری کرتا ہے،ہم نے حسین حقانی سے استعفیٰ لیاتھا، ہو سکتا ہے اس نے بھڑاس نکالی ہو۔

انجینئرعلی محمد کہتےہیں کہ الزامات سنگین ہیں، حقانی نےسابق صدر زرداری کانام لیاوہ خود سامنے آ کر اپنی پوزیشن واضح کریں، خورشید شاہ محض غدار قرار دے کرجان نہیں چھڑاسکتے۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی امورریاض پیرزادہ کا کہنا ہے کہ حسین حقانی کو انٹرپول کے ذریعے واپس لا کر ٹرائل کیا جا سکتا ہے، پارلیمانی کمیشن کی بجائے سپریم کورٹ کا جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، کمیشن بنے گا تو کوئی سیاسی نشانہ بنائے جانے کا نہیں کہہ سکے گا۔

سینیٹرمیاں عتیق کا کہنا ہےکہ پارلیمانی کمیشن بنانے کی بات سیاسی مصلحت کا نتیجہ ہے، پہلے بھی حقانی کو سیاسی مصلحت کے تحت رکھا اورنکالا گیا، اب بھی اس معاملے کو سیاسی مصلحت کےتحت نکڑ سے لگایا جا رہا ہے۔

سینیٹر کامل آغا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میموگیٹ اسکینڈل کی سماعت دوبارہ شروع اور حقانی کو بلائے،یہ سیاسی مک مکا ہے، ایک کہتا ہےکہ کمیشن بننا چاہئے، دوسرا فوراً کہتا ہے قبول ہے۔
تازہ ترین