• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ فکسنگ کرنے والوں کو مثالی سزا دی جائے، شاہد آفریدی

Match Fixers Should Be Given Exemplary Punishment Shahid Afridi
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو مثالی سزائیں دی جائیں، ان پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میچ فکسنگ سے نمٹنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو سخت قدم لینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کھلاڑی کو معلوم ہوگا کہ وہ 5سال بعد پھر واپس آجائے گا تو اس سے فکسنگ کیسے رکے گی؟

سابق کپتان نے کہا کہ اظہر علی کا ون ڈے کپتانی سے علیحدہ ہونا اچھا فیصلہ ہے لیکن اس کا اعلان بورڈ اظہر کو خود کرنے دیتا تو بہتر ہوتا، بوم بوم نے اظہر علی کو ٹیم سے باہر کرنے کے فیصلے پر بھی تنقید کی۔
تازہ ترین