• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلا پی ایس ایل ہماری حکومت میں ہوگا، عمران خان

Next Pakistan Super League To Be Held In Our Government Imran Khan
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگلی پاکستان سپر لیگ پاکستان میں کرائیں گے، جو تحریک انصاف کی حکومت میں ہوگی۔

اسلام آباد میں انصاف سپر لیگ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے مزید کہا کہ ہم باہر سے کوالٹی کرکٹر بلائیں گے کسی ریلو کٹے کو نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اسپورٹس کے 70 گراؤنڈز بناچکے ہیں، گراؤنڈز ہوں گے تو نوجوانوں کو کھیلنے کی جگہ ملے گی۔

تقریب میں اس وقت بدمزگی پھیل گئی جب تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان تک پہنچنے کی کوشش کی، جس پر ان کا سیکورٹی عملے سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
تازہ ترین