پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان کی میزبانی میں بیک وقت پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو گا، ایونٹ کیلئے پی بی سی سی نے شاہد آفریدی کو سفیر مقرر کیا ہے۔
بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سربراہ سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے تقررسے پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ کو مزید ترقی ملے گی۔