وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی کارکن کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا تھا جو کام آگیا، کھیل داس کوہستانی نے ورک آؤٹ شروع کردیا۔
کراچی میں ہولی کی تقریب میں وزیر اعظم کا کھیل داس کوہستانی کو وزن کم کرنے کا مشورہ کام آگیا، کھیل داس کوہستانی، فارم میں آگئے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے بڑے پیار سے کہا تھا، کوہستانی صاحب وزن کم کرلیجئے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے ساتھ ہی آفر بھی دے دی، کہ کوہستان آؤں گا تو ساتھ پہاڑ پر چڑھیں گے۔
بس پھر کیا تھا، کوہستانی صاحب نے تیاری پکڑ لی، پہاڑ چڑھنے سے پہلے، سیڑھیاں چڑھنے کی پریکٹس شروع کردی۔