• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تئیس اگست کے اقدام کو اب مان لیا جانا چاہیے، فاروق ستار

23rd August Measures Should Be Accepted Farooq Sattar
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ بائیس اگست کو موقع نہیں ملا تو 23اگست کو موقف دیا جوغیر معمولی تھا، 23اگست کے اقدام کو اب مان لیا جانا چاہیے، ہم سب نے پاکستان مخالف نعروں کو مسترد کیا، آئین و قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے اسمبلی میں بھی بات چیت کی۔

پی آئی بی کالونی میں رہائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھاکہ، ہم نے کہا کہ اب لندن سے ایم کیو ایم نہیں چلےگی، اتنی واضح پالیسی کے بعد مجھے ایف آئی آر میں ڈالا گیا، مجھ سمیت 100رہنماؤں کا نام ایف آئی آر میں ڈالا گیا۔ اب ان مقدمات کا فیصلہ ہونا چاہیے۔ ایم کیو ایم کے تمام بے گناہ کارکنوں کو جیل سے رہا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مقدمات ایک پالیسی کے تحت بنے ہیں۔ تمام مقدمات صرف مجھ پر نہیں ان ساتھیوں پر بھی ہیں جو جیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرگرفتاری کی ضرورت ہےتوہم خودبھی پیش ہونےکے لیےتیارہیں،مجھےوزیراعلیٰ سندھ کہیں کہ یہ پالیسی ہےآپ پیش ہوں،اگریہ گرفتاری تھی توہم نےہمیشہ قانون کااحترام کیاہے، عدالتوں کابھی احترام کرتےہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ میں شادی کی تقریب سےعامرخان کےگھرجارہاتھا،پی اےایف میوزیم کےقریب موبائلزموجودتھیں جہاں مجھےروکاگیا،پولیس نےمجھےساتھ چلنےکاکہااورچاکیواڑالےگئی۔

انہو ں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ یہ گرفتاری تھی یابات چیت تھی،مجھےلےجایاگیااورجانےدیاگیا،مجھ سےمختصربات چیت کےبعدمجھےجانےکی اجازت دےدی گئی۔

پریس کانفرنس کے لیے آمد کے موقع پر کارکنوں نے فاروق ستاراورایم کیوایم کےحق میں نعرےلگائے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے آج یوم تاسیس منانےکافیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین