• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کسٹمز کی کارروائی، دبئی سے اسمگل شدہ اسمارٹ فون برآمد

Karachi Customs Raid Seized Smartphones Smuggled From Dubai
کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے دبئی سے اسمگل شدہ 4 کروڑ 80 لاکھ کے اسمارٹ فون برآمدکر کے 2ملزمان کو گرفتار اور 2 سوزوکی گاڑیاں ضبط کر لیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس انفورسمنٹ نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اے ایف یو کارگو کلیئرنس ڈیپارٹ اور کسٹم سمیت دیگر اداروں کی جانب سے کلیئر ہونے والے آٹو اسپیئر پارٹس کے سامان سے 1200 موبائل اسمارٹ فونز برآمد کرلئے ۔ 2 ملزمان اور 2 سوزوکی گاڑیاں جس میں اسمگل شدہ موبائل رکھے ہوئے تھے کو تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر کسٹمزآئی اینڈ آئی انفورسمنٹ کے مطابق دبئی سے آنے والے سامان کو الآمنہ ٹریڈنگ کمپنی صدر کراچی نے فلائٹ نمبر EK-602 سے آٹو پارٹس کے نام پر امپورٹ کیا تھا اور سامان کی صرف آٹو پارٹس کے نام پر ہی کلیئرنس کرائی گئی۔

کسٹم انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع پر 2 سوزوکیوں میں منتقل ہونے والے سامان کی جب کلیئرنس کے بعد چیکنگ کی تو ایک بڑے کاٹن سے 1200 اسمارٹ فون برآمد ہوئے جبکہ اسمگل شدہ موبائل کا کلیئرنس کاغذات میں کوئی ذکر موجود نہیں تھا۔

کسٹم انفورسمنٹ کے عملے نے دونوں سوزوکیوں نمبر KH-9472 اور KP-0677 کو تحویل میں لے کر ڈرائیوروں کو بھی حراست میں لے لیا اور مزید تحقیقات کیلئے کسٹم ڈائریکٹریٹ محمود آباد منتقل کردیا۔ اسمگل شدہ موبائل فونز کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 4 کروڑ 80 لاکھ بتائی جاتی ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین