• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر معمولی نوجوانوں پر مبنی فلم ’پاوررینجرز ‘کا نیا ٹریلر

Film Power Ranger New Trailer Released
غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک 5 نوجوانوں پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ڈرامہ فلم’پاور رینجرز‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔

ہدایتکارڈین اسرائیلٹ کی اس فلم کی کہانی چھوٹے سے ٹاؤن کے رہائشی5 اسٹوڈنٹس کے گِرد گھوم رہی ہے، جنہیں زمین کی حفاظت کے لیے ایسی طاقت مل جاتی ہے، جس کی بدولت یہ نوجوان خطرناک دشمنوں سے لڑتے ہوئے انسانوں کی جان بچاتے ہیں اور پھر پاور رینجرزکہلانے لگتے ہیں ۔

ہایم سبان،برائن کیسٹینی اورویک گوڈفری کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ڈرامہ فلم میں اداکار ڈیکری مونٹ گومری ، نومی ا سکاٹ ، آر جے سائیلر، بیکی جے، لوڈی لِن ، برائن کرینسٹن اورالزبیتھ بینکس اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

150ملین ڈالرلاگت سے بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم کولائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت24مارچ کونمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین