• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں خانہ شماری کے بعد مردم شماری کا آغاز

Census Begin In Countrywide
ملک بھر میں خانہ شماری کے بعد مردم شماری کا آغاز ہوگیا،جو 13 اپریل تک جاری رہےگی ،اس حوالے سے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

سندھ میں کراچی کے 6 اضلاع کےعلاوہ حید رآباد، گھوٹکی اور سیہون ،پنجاب میں لاہور، جھنگ، فیصل آباد ، راجن پور سمیت 16اضلاع میں مردم شماری کاآغازہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ ، خیبر پختونخوا اور فاٹا کے چودہ جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 5، 5 اضلاع میں بھی افراد کی گنتی ہوگی ، اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔

کراچی میں بھی 7 ہزار بلاکس میں 65 فیصد خانہ شماری مکمل کرلی گئی جبکہ پہلے حصے کے7 ہزار بلاکس میں آج سے مردم شماری کاآغاز کردیاگیا ہے۔

ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق جن بلاکس میں خانہ شماری نہیں ہوئی، وہاں مردم شماری کے ساتھ خانہ شماری بھی کی جائیگی۔ ضلع وسطی میں مرکزی کنٹرول روم ایس پی گلبرگ کے دفتر میں قائم کردیا گیا ہے جو مردم شماری کے عمل کی نگرانی کرے گا۔
تازہ ترین