• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ایڈز میں مبتلا افرادکی تعداد میں سب سے آگے

Most Patients Living With Aids In Karachi
انسداد ایڈزکنٹرول پروگرام سندھ کے غیر فعال ہونے اور آگہی کے فقدان کے باعث ملک کا سب بڑا شہرکراچی ایڈ زکے مرض میں مبتلا افرادکی تعداد کے اعتبار سے بھی سب سے آگے ہے ۔

ایچ آئی وی ایڈز ایک ایسا جرثومہ ہے جو انسان میں قوت مدافعت کو کم کرتے ہوئے اسے مہلک مرض میں مبتلا کردیتا ہے، ایڈز کا مرض شروع ہونے سے پہلے اس کے شکارفرد کو ایچ آئی وی ہوتا ہے ،جو بعد میں ایڈز کی شکل اختیار کر جاتا ہے، ایچ آئی وی ایڈز کی علامات میں کھانسی نزلہ زکام سے لیکر بخار جسم سے خون کاا خراج تک شامل ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی،ڈاکٹر ندیم شیخ کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں اس مرض سے متعلق آگہی کا فقدان ہے اوراسے معاشرتی برائی کے طور پر زیادہ جانا ہے۔

حکومت سندھ کے محکمہ صحت کے ماتحت چلنے والے ایڈز کنٹرول پروگرام کی بات کی جائے تو 20 سال کا رکارڈ کراچی میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے سب سے زیادہ مریضوں کا انکشاف کرتا ہے دوسرے نمبر پر پیپلز پارٹی کا گڑھ ضلع لاڑکانہ ہے ، صوبائی وزیر صحت بھی اعتراف کرتے ہیں پروگرام میں عملہ اور انتظامی مسائل عوام کی خدمت نہیں کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ،ڈاکٹر سکنڈر علی میندرو کا کہنا ہے کہ دوسری جانب جیلوں او ر سرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کی اسکریننگ نہیں کی جارہی اورادویات بھی ناپید ہیں ۔

ماہرین کے مطابق ایچ آئی وی ایڈز ایک بار لاحق ہو جائے تو زندگی بھر ساتھ رہتا ہے، اس لئے اس کا علاج احتیاط اور بروقت تشخیص کے بعد ادویات کا استعمال زندگی کو بہتر کرنے میں کارآمد ثابت ہوتاہے ۔
تازہ ترین