• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کرادی گئیں

Dr Asim Medical Report Submit In Court
سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹس کراچی کی احتساب عدالت میں جمع کرا دی گئیں ہیں،ڈاکٹرعاصم کی آنکھوں میں تکلیف کے باعث بینائی متاثرہونے کاخدشہ ہے۔

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف دو نیب ریفرنسز کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،دوران سماعت جمع کرائی گئی ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کی دائیں آنکھ میں دھندلاپن بڑھ رہا ہےجبکہ بائیں آنکھ کی نظر تیزی سے کمزور ہورہی ہے،ان کو روز مرہ کے معاملات میں دقّت کا سامنا ہے۔

احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 2 ریفرنسز کی سماعت جج کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کے باعث یکم اپریل تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین