پیرس کےاورلےایئرپورٹ پرمشتبہ شخص نے سکیورٹی اہلکارسےگن چھیننےکی کوشش کی،سکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے مشتبہ شخص ہلاک ہو گیا۔
ترجمان فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق پیرس کے اورلے ایئرپورٹ پرملزم نے سکیورٹی اہلکار کی گن چھینی اور ایئرپورٹ پر واقع ایک دکان میں جا گھسا ،جسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا،ٹرمینل میں فائرنگ کی اطلاعات پرایئرپورٹ کو خالی کرالیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ اورلے ایئرپورٹ واقعے میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا،واقعےکے بعد ایرپورٹ پر سکیورٹی سخت ہے اور اہلکار تعینات ہیں۔