• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلو، سمنگلی :تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

Sabotage Plan Foild In Kohlu And Samungli Huge Cache Of Weapon Recovered
کوہلو اور سمنگلی میں ایف سی اورقانون نافذکرنے والےاداروں نےتخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوہلو میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر ایک کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، برآمد اسلحے میں 6راکٹ، 5فیوز، 28کلو گرام بارود، کیمرے اور دیگر تخریبی مواد شامل ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی اورقانون نافذ کرنے والے ادارے نے سمنگلی میں بھی کارروائی کی تھی جس کے دوران4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

سمنگلی سے برآمد کیے گئے اسلحے میں 5ایس ایم جیز، 3رائفلیں، 6ہینڈ گرینیڈ، 3راکٹ اور راؤنڈز شامل ہیں۔
تازہ ترین