• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں 10ہزار شامی مہاجر بچے غائب ہونے کا انکشاف

10 Thousands Syrian Refugee Kids Missing In Europe
حافظ انیب راشد، برسلز...یورپ میں شامی مہاجرین کی آمد کے بعد سے اب تک 10ہزار مہاجر بچے غائب ہو چکے ہیں، یہ بات یورپی ادارے یورو پول کے حالیہ جائزے میں بتائی گئی جو گزشتہ سال کے اعدادو شمار کے حوالے سے تیار کیا گیا۔

اس حوالے سے بہت سی سماجی تنظیموں نے اس صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان تنظیموں کو خدشہ ہے کہ غائب شدہ بچے کہیں ہیومن ٹریفکر اور اعضاء فروخت کرنے والے غیرقانونی گروہوں کے ہاتھ نہ لگ گئے ہوں۔

اس مسئلے پر اراکین یورپین پارلیمنٹ سمیت مختلف ادارے اپنی اپنی تجاویز بھی پیش کر رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے یورپی پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے یورپین مائیگریشن کمشنر ڈیمتری آورامپولوس نے تجویز کی ہے کہ غائب ہونے والے افراد کا ریکارڈ رکھنے والے شینگین انفارمیشن سسٹم (ایس آئی ایس) کو یورو ڈاک نامی ادارے کے ساتھ جوڑ دینا چاہیے جو اسائلم کی درخواست دینے والوں کے فنگر پرنٹس محفوظ رکھتا ہے۔
تازہ ترین