• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ پر ہلاک شخص سے بارودی مواد بر آمد نہیں ہوا،پیرس پولیس

No Explosive Material Recovered From Man Killed At Airport Paris Police
پیرس کے اورلی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مشتبہ شخص سے کسی قسم کادھماکا خیزمواد برآمد نہیں ہوا۔

ترجمان فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اورلی ایئرپورٹ واقعےمیں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا،پولیس کے مطابق جنوبی علاقےمیں ملزم نے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کی تھی،ہلاک ملزم شدت پسندوں سے متاثرتھا اورسکیورٹی واچ لسٹ پربھی تھا،تاہم ہلاک ملزم سےدھماکا خیزمواد برآمد نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پیرس کے اورلی ایئرپورٹ پرمشتبہ شخص نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی ہے،سیکیورٹی اہلکارنے مشتبہ شخص پرفائرنگ کردی،مشتبہ شخص دم توڑ گیا۔
تازہ ترین