• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان:23مارچ کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل آج ہوگی

Full Dress Rehearsal Of Pakistan Day 23 March Parade Today
یوم پاکستان کے لیے23مارچ کی پریڈکی فل ڈریس ریہرسل آج پریڈ گرائونڈ شکرپڑیاں میں ہوگی ۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23مارچ کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے ۔

اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ 18مارچ سے 23مارچ تک روزانہ رات12سے دن 1بجےتک بندہوگا۔

روزانہ صبح 6بجے سے دن 1بجے تک زیروپوائنٹ سے فیض آباد روڈ ۔کھنہ پل سے زیروپوائنٹ ،راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک شاہراہیں بندہوںگی۔شکرپڑیاں روڈ ہیلی پیڈ سے راول ڈیم چوک تک بند ہوگی۔

لاہور سے آنے والی چھوٹی ٹریفک کو ٹی چوک سے جی ٹی روڈ راولپنڈی کی طرف موڑدیاجائیگا، ایئرپورٹ سے آنے والی ٹریفک کو کھنہ پُل سے بذریعہ لہتراڑروڈ پارک روڈ اسلام آباد آنے دیا جائے گا۔موٹروے سے آنے والی ٹریفک کشمیر ہائی وے سے آبپارہ ،بارہ کہو اور مری جاسکتی ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس پولیس کا کہنا ہے فیض آباد تمام قسم کی چھوٹی اور بڑی ٹریفک کے لیے بند رہے گا،ایکسپریس وے کھنہ پُل سے فیض آباد تک بند رہے گی،فیصل ایونیو زیروپوائنڈ سے فیض آباد تک بند رہے گی،مری روڈ روال ڈیم چوک سے فیض آباد تک بند رہے گی تاہم اجازت نامہ رکھنے والے افراد یہ شاہرات استعمال کرسکیں گے۔
تازہ ترین