| |
Home Page
بدھ 24 ربیع الاوّل 1439ھ 13 دسمبر2017ء
March 19, 2017 | 11:13 am

منفرد لب و لہجے کے مالک اداکار’محمد علی‘

A Legend Of Unique Voice Muhammad Ali

A Legend Of Unique Voice Muhammad Ali
ہما مسرور بخاری ...اپنی منفرد اداکاری اور لب و لہجے سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے ورسٹائل اداکار محمد علی کی آج 11ویں برسی منائی جارہی ہے۔

جب بھی پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کی تاریخ لکھی جائے گی شہنشاہ جذبات محمد علی کا نام نمایاں ہو گا ،اداکاری میں اَنمٹ نقوش چھوڑنے والی عہدساز اور صاحب طرز اداکارکاشمار پاکستان فلم انڈسٹری کو دوام بخشنے والی شخصیات میں ہوتا ہے ۔

محمدعلی نے 300سے زائد فلموں میں مختلف نوعیت کے کردار کیے ،کیریئرکا آغاز حیدرآبادریڈیوسے کیااور آواز سے روشنیوں اور رنگوں کی دنیا تک پہنچ گئے ۔

محمد علی کی پہلی فلم’ چراغ جلتا رہا‘ تھی،اداکارہ زیبا کے ساتھ انکی جوڑی مقبول ہوئی اور پھر دونوں حقیقی زندگی میں بھی ایک ہوگئے ۔

محمد علی کا بولنے کا مخصوص اندازاوراور جاندار اداکاری ، کردار میں روح پھونک دیتی ،انہیں حکومت پاکستان نے تمغۂ امتیاز اور تمغۂ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا ۔محمد علی 19مارچ 2006کولاہور میں انتقال ہوا۔