| |
Home Page
جمعہ 26 ربیع الاوّل 1439ھ 15 دسمبر2017ء
March 19, 2017 | 09:40 pm

مريض تڑپیں ڈاکٹرز احتجاج کریں، مناسب بات نہیں، شہباز شریف

Young Doctors End Protests For Patients Cm Punjab

Young Doctors End Protests For Patients Cm Punjab
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مريض تڑپ رہے ہوں اور ینگ ڈاکٹرز احتجاج کریں، مناسب بات نہیں، وہ لاہور میں ہیپاٹائٹس کلینک کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ینگ ڈاکٹرز کی آئے روز کی ہڑتال پر شدید تنقید کی،ان کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں کی نسبت پنجاب میں ڈاکٹروں کی تنخواہیں اورمراعات سب سے زیادہ ہیں، ینگ ڈاکٹرز پنشن ، گاڑیاں، الائونس جو لینا چاہتے ہیں انہیں بتائیں لیکن خدا کیلئے دُکھی لوگوں کا ہاتھ تھام لیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور پلانٹ میں غریبوں کا مفت علاج ہوگا، اس کے آئوٹ ڈور اور ان ڈور میں ہڑتال نہیں ہوگی،36 اضلاع میں اسی طرز کے فلٹر کلینکس بنا دیئے جائیں گے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان غریب ملک نہیں، صرف سوچ غریب ہے،ملک میں بجلی سمیت کئی نئے منصوبہ لگ سکتے ہیں توقائداعظم کا پاکستان بھی بن سکتا ہے۔