• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فاروق قتل کیس:برطانیہ نے محسن علی کی حوالگی کی درخواست روک دی

Home Office Blocks Extradition Request Of Imran Farooq Murder Suspect
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی وزارت داخلہ نے پاکستان میں گرفتار ملزم محسن علی سید کو حوالے کیے جانے کی درخواست روک دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ درخواست تکنیکی وجوہات پر روکی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے برطانوی وزارت داخلہ سے سفارش کی تھی کہ محسن علی سید کو برطانیہ حوالے کرنے کے لیے پاکستان سے درخواست کی جائے ۔ اس بارے میں برطانوی وزارت داخلہ کا موقف ہے کہ حوالگی کی درخواست برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس کے مشورے پر روکی گئی ۔

اس سے پہلے برطانیہ نے کئی بار پاکستان کو عمران فاروق قتل کیس میں پیش رفت کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن اب تک گرفتار مرکزی ملزم کو حوالے کرنے کی درخواست پاکستان سے نہیں کی ۔

اسکاٹ لینڈ نے عمران فاروق قتل کیس میں محسن علی اور کاشف خان کو نامزد کر رکھا ہے، جبکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ حوالگی کا معاملہ پولیس کا نہیں بلکہ حکومتی سطح کا ہے ۔

دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حوالگی کی درخواست کے بلاک کئے جانے سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ یہ معاملہ وزارت داخلہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
تازہ ترین