• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: چڑیا گھر میں جانوروں کو کمبل فراہم کر دئیے گئے

Latest News
بیجنگ........چین میں جاری شدید برف باری نے جہاں ایک طرف نظامنِ زندگی بری طرح متاثر کیا ہے، وہیں انسانوں کیساتھ ساتھ جانور بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔

چینی شہرHangzhouکے ایک چڑیاگھر میں موجود جانوروں کی سرد موسم میں حفاظت کیلئے انتظامیہ انتہائی متحرک دکھائی دے رہی ہے۔ جانوروں کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے گرم کمبل فراہم کئے گئے ہیں اور ان کے لئے ہیٹرز کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔

چڑیا گھر انتظامیہ جانوروں کی خوراک کا بھی خاص خیال رکھے ہوئے ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان کا باقاعدہ طبی معائنہ بھی کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین