| |
Home Page
بدھ 27 محرم الحرام 1439ھ 18 اکتوبر 2017ء
March 20, 2017 | 09:59 am
سوات:35سال قبل لاپتہ ہونے والا شخص گھر پہنچ گیا

Swat 35 Years Ago The Missing Mans Return Home

Swat 35 Years Ago The Missing Mans Return Home
سوات میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیاہےجہاں 35سال قبل لاپتہ ہونے والا شخص گھر پہنچ گیا ۔ اس پر خاندان بھر میں خوشی کاسماں بن گیا۔

تحصیل چارباغ کے گاؤں کنڈؤ کا رہائشی شیر بہادر 1982میں 24سال کی عمر میںلاپتہ ہوگیاتھا جو 35 سال گزرنے کے بعد اب اپنے خاندان والوں کےدرمیان ہے۔شیر بہادر کے گھرپہنچنے پر عید کا سا سماں ہے۔

شیر بہادر کاکہناہےکہ وہ اپنی بہن کو چھوڑنے مینگورہ گیا تھا لیکن اچانک اس کی یاداشت چلی گئی اس تمام عرصے میں وہ لاہور کےعلاقے بادامی باغ میں مقیم رہا۔اس کا کہنا ہے کہ مجھے اتنی خوشی ہے جیسےمیں جنت میں آگیا ہوں۔

شیر بہادر کے بھائی گل بر خان کاکہناہےکہ بھائی کی تلاش میں ملک کا کونہ کونہ چھان ماراتھا ،انتظارمیں والدین اور دو بہنیں بھی انتقال کرگئیں ، آج ہم بہت خوش ہیں لیکن ماں کی کمی کو محسوس کررہے ہیں۔

انسٹھ سالہ شیر بہادر اپنی جوانی تو یاداشت کے چلے جانے کی وجہ سے بھرپورطریقے سے جی نہیں سکا لیکن اس عمر میں گھر پر واپسی نے اسے اور خاندان والوں کوایک اور زندگی جینے کا موقع ضرور فراہم کردیاہے۔