• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Census Third Day In 63 District
ملک کے 63 اضلاع میں مردم شماری کاعمل تیسرے روزبھی جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مردم شماری سے متعلق شکایتی مرکز قائم کردیا ہے ۔

کراچی میںمردم شماری کے دوران بلدیہ سے غیر قانونی طورپر رہائش پذیر27سالہ شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔

مردم شماری کےدوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شکایتی سیل بھی فعال ہوگیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق شکایتی سیل کو139 شکایات موصول ہوئی جنہیں چیف سیکریٹری سندھ کے ذریعے متعلقہ حکام کو پہنچادیاگیا۔

پشاورمیں بھی مردم شماری کا عملہ گھرگھر جاکراندراج کررہاہے۔ سیکورٹی فورسزاور پولیس اہلکار مردم شماری کے عملے کی سیکورٹی پرتعینات ہیں۔ پجگی روڈ اور چارسدہ روڈ کے چند علاقے خانہ شماری سے رہ گئےتھے، جن کے شماراور مردم شماری کاکام بھی ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائےگا۔

بلو چستان کے15اضلاع میںمردم شماری کاعملہ افراد کی گنتی میں مصروف ہے،پہلے مر حلے میں کوئٹہ،آواران، لسبیلہ، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، موسی خیل اور وا شک، خاران، قلات، جعفرآباد، نصیرآباد، پشین، نوشکی، تربت اورلہڑی بھی پہلےمرحلےمیں کور کئے جا رہے ہیں۔ مردم شماری کیلئے سیکورٹی کے بھی مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین