• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ فلم’گھوسٹ اِن دی شیل‘31مارچ کو ریلیز ہو گی

Hollywood Film Ghost In The Shell Release On 31 March
ہالی وڈ اداکارہ اسکارلیٹ جانسن کی ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم’گھوسٹ اِن دی شیل‘31مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-

کچھ روز قبل اس فلم کاٹوکیو میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

مداحوں نے فلم کی کاسٹ کا بھرپور استقبال کیا اور ستاروں کے ساتھ سیلفیاں آٹو گراف لیتے دکھائی دئیے۔

ہدایتکارروپرٹ سینڈرز کی یہ فلم جاپانی ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے ۔

اس کی کہانی سائبرگ سسٹم کی ٹاسک فورس کی قابل ترین افسر کے گِرد گھوم رہی ہے، جس نے دشمنوں کے کئی مشن ناکام کرتے ہوئے اپنی ذہانت کا ثبوت پیش کیا۔

اب اس کا سامنا کمپیوٹر ہیکرز اور سائبر کرمنلز کی انوکھی دنیا میں موجود روبوٹس کی خطرناک ترین مصنوعی ٹیکنالوجی سسٹم سے ہوتا ہے۔

اس فلم میں کئی زیر اثر مشینوں پر قابوپانے کیلئے خطرناک مراحل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ایوی ایریڈ اور اسٹیون پال کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ایکشن ڈرامہ فلم میں مرکزی کردار میں اسکارلیٹ جانسن دکھائی دیںگی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں مائیکل پٹ، پیلائو ایسبیک، ٹکیشی کیٹانو،چِن ہان، لیزورس لیٹورے اور جولیٹ بینوچی شامل ہیں۔

ڈریم ورلڈ پکچرز کی تیار کردہ ایکشن ، کرائم اور ڈرامے سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ سائنس فکشن فلم پیرا مائونٹ پکچرز کے تحت31مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔
تازہ ترین