| |
Home Page
بدھ 24 ربیع الاوّل 1439ھ 13 دسمبر2017ء
March 20, 2017 | 01:06 pm

کپل شرما دوران پروازساتھی اداکار سنیل گروور سے لڑ پڑے

Kapil Sharma Fought During Actor Sunil Grover

Kapil Sharma Fought During Actor Sunil Grover
کپل شرما آسٹریلیا سے واپسی پر دوران پرواز ساتھی اداکار سنیل گروور سے الجھ پڑے۔کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ مشہور کامیڈی شو ہے جس کی میزبانی کے فرائض کپل شرما سر انجام دیتے ہیں۔ شو میں ساتھی اداکار بھی لوگوں کو خوب محظوظ کرتے ہیں جس میں سنیل گروور ، علی اصغر اور نوجوت سنگھ سدھو شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈی شو کی پوری ٹیم آسٹریلیا سے واپس دلی ایئرپورٹ پہنچی جہاں سے وہ ممبئی کے لئے پرواز میں سوار ہوئی تو دوران پرواز کپل شرما نشے میں دھت ہوکر ساتھی اداکاروں سے الجھ پڑے اور چندن پر چلائے تو سنیل گروور نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے ہاتھا پائی شروع کردی جس پر جہاز میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

کپل کی جہاز میں ہنگامہ آرائی پر مسافروں نے ہنگامی لینڈنگ کا مطالبہ کیا تاہم پائلٹ نے ممبئی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے بعد حکام کو جہاز کے اندر ہنگامہ آرائی سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب کپل شرما نے جہاز میں اپنی شرمناک حرکت کودبانے کے لئے شادی کا شوشہ چھوڑا جس میں انہیں کامیابی نہ مل سکی۔

واضح رہے کہ سنیل گروور کو ’’دی کپل شرما شو‘‘ کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے اوران کی اداکاری شو کو چار چاند لگادیتی ہے۔