• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت میں 5اپریل تک توسیع

Ihc Approves Sharjeel Memons Protective Bail
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت میں 5اپریل تک توسیع کی منظوری دیتے ہوئے 20 لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

شرجیل میمن ضمانت میں توسیع کیلئے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ قومی احتساب بیورو(نیب)نے شرجیل میمن کو حفاظتی ضمانت دینے کی مخالفت کی جبکہ شرجیل میمن کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ نیب سیاسی بنیاد پر انتقامی کارروائیاں فوری بند کرے۔

نیب پراسیکیوٹر نے شرجیل میمن کو حفاظتی ضمانت دینے کی مخالفت کر تے ہوئے کہا کہ لاہورہائیکورٹ بھی شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مستردکر چکی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیوں حفاظتی ضمانت نہ دی جائے؟شرجیل میمن نے عدالت کے سامنے سرنڈر کیا۔

نیب کے وکیل نے کہا کہ احتساب عدالت شرجیل میمن کو مفرور قرار دے چکی ہے، اب ایسی صورتحال میں یہ ضمانت غیرمعمولی ہو گی۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ عدالت نے صرف یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کیا ان کو حفاظتی ضمانت دی جا سکتی ہےیانہیں۔ ہمارے سامنے صرف حفاظتی ضمانت کا معاملہ ہے۔عدالتیں ضمانت قبل ازگرفتاری کیوں دیتی ہیں، وہ قانون بتائیں۔
تازہ ترین