• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
+3
جاپان میں ہونے والی بیس کلومیٹر طویل نومی ریس میں جنوبی کوریا کے ایتھلیٹ کن ہیون پہلی ، قازقستان کے جیورجی شیکو نے دوسری اوربھارت کے عرفان توڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

عالمی سطع پر تیز چلنے والی اس ریس کو تیزی سے مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ جاپان میں ہونے والی اس ریس میں ایتھلیٹک فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجر جنرل ریٹائر محمد اکرم ساہی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوںمیں میڈل تقسیم کیے۔

ایتھلیٹک فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجر جنرل ریٹائر محمد اکرم ساہی جو گزشتہ سال کونسل ممبر آف ایشین ایتھلیٹک بھی منتخب ہوئے ہیں ، انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان میں ہونے والی نومی ریس عالمی سطح پر انتہائی تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کا اس بار اس مقابلے ایونٹ میں کوئی کھلاڑی شریک نہیں ہوا ہے جس کی وجہ پاکستان میں اس طرح کی ریس کے بارے میں معلومات کی کمی ہے ،ہم نے کوشش کی تھی کہ اس ایونٹ کو پاکستان میں متعارف کرایا جائے تاہم وقت کی کمی اور اس معیار کے کھلاڑیوں کی کمی جو میڈل حاصل کرسکیں جس کے باعث کوئی کھلاڑی اس مقابلے میں شریک نہیں ہوسکا تاہم توقع ہے کہ اگلے سال پاکستانی کھلاڑی بھی ان مقابلوں میں شریک ہوسکیں گے ۔

جنرل ساہی نے جاپان میں مقیم پاکستان ایتھلیٹک فیڈریشن کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن رانا عابد حسین کی جاپانی ایتھلیٹک فیڈریش کے ساتھ رابطوں اور انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رانا عابد حسین جیسے محب وطن پاکستانیوں کو پوری دنیا میں ضرورت ہے جن کی بدولت پاکستان کا بہتر امیج دنیا بھر میں ابھرتا ہے توقع ہے کہ ۲۰۲۰ میں ہونے والے جاپان اولمپک میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے بہتر انتظامات کرنے میں رانا عابد حسین اپنا بہتر ین کردار ادا کرسکیں گے ۔

جنرل ساہی نے کہا کہ رانا عابد حسین جاپانی ریسلر اینوکی اور جہانگیر خان کے ساتھ مل کر اسکواش کو اولمپک2020 میں شامل کرانے کی کوشش کررہے ہیں اگر وہ اس کوشش میں کامیاب ہوجاتے ہیں تویہ ایک پاکستان کی اہم خدمت ہوگی ۔
تازہ ترین