• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پانی پر اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا، خواجہ آصف

Indus Water Talks In Best Interests Of Both Countries Khawaja Asif
ۥوفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان پانی پر اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا ،بھارت انڈس واٹر کمشنر کی سطح پر بات چیت کیلئے مذاکرات کی میز پر آگیا، اس کاخیر مقدم کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ گیا رہ اپریل سے واشنگٹن میں ورلڈ بینک کی زیر نگرانی کشن گنگا اور رتلے منصوبوں پر بھی پاک بھارت سیکریٹری پانی و بجلی کی سطح کے مذاکرات ہوں گے ۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ خوشی ہے کہ بھارت پانی کے تنازعات کے حل کیلئے بالآخر مذاکرات کی میز پر آگیا ،کشن گنگا پن بجلی منصوبے پر ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہے اس پر عملدرآمد چاہتے ہیں،رتلے منصوبے پر بھی پاکستان کا کیس بہت مضبوط ہے ،پاکستان اور بھارت کےدرمیان آبی تنازعات پر بات چیت میں عالمی بینک اورا مریکا نے کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر پانی وبجلی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت مذاکرات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں ۔
تازہ ترین