• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان اور خالد لطیف ایف آئی اے میں پیش، بیان ریکارڈ

Spot Fixing Case Fia Record Statements Of Players Named In Psl
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں محمد عرفان اور خالد لطیف نے آج ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیاہے ۔

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ایف آئی اے متحرک ہوگئی اور چار کھلاڑیوں کو طلب کرلیا جبکہ ناصر جمشید کو بھی نوٹس جاری کیا گیا تاہم وہ بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے ۔کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے آٹھ موبائل فونز کا ڈیٹاایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے موقع پر اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل پانچوں کھلاڑیوں خالد لطیف، شرجیل خان، محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ سے متعلق تحقیقات اور سوالات کیلئے طلب کیا ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے وزارت داخلہ سے پانچوں کھلاڑیوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران منظر عام پر آنے والے اسکینڈل میں جن چار کھلاڑیوں کو معطل کیا گیا ہے ان میں سے تین کھلاڑیوں شرجیل خان، خالد لطیف اور محمد عرفان کا تعلق مصباح الحق کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہے۔
تازہ ترین