• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گوشت کی دکانیں لوٹنے والے ملزمان کی عدالت میں شناخت

Meat Robbers Identity Parade
کراچی کی مقامی عدالت میں گوشت کی دکانیں لوٹنے والے ملزمان کو عینی شاہدین نے شناخت کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ملزمان زبیر عرف کبوتر اور وسیم کو گواہان نے شناخت کرلیا تفتیشی افسر کے مطا بق ملزمان نے دوران تفتیش گلشن اقبال میں وا قع خاص میٹ کی دکان سے 50 ہزار روپے اور کئی کلو گوشت لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے تین موبائل اور نقدی بھی برآمد کر ی گئی ہے جبکہ مقدمے میں د و ملز ما ن شعیب اور سلیم مفرور ہیں۔

ملزمان کی تھانہ سولجر با زار ا و ر گلشن ا قبا ل پو لیس نے 2 مقدما ت میں شنا خت پریڈ کرائی گئی ملزما ن کی دیگر وار دا توں میں ملو ث ہونے کی بنا پر تھانہ شاہراہ فیصل، گلستان جوہر، مبینہ ٹاؤن، گلبہا ر سمیت دیگر تھا نوں کی پولیس نے ملزمان کو ریما نڈ پر لینے کے لئے عدالتوں سے رجوع کیا ہے۔
تازہ ترین