• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کو کفر قرار دینے سے معاملات خراب ہوئے، اعتزاز احسن

Bad Things To Come In Cricket After Issues Anti Cricket Fatwa Aitzaz Ahsan
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جب سے ہم نے کرکٹ کو کفر قرار دیا تب سے معاملات خراب ہوئے۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ ضیاءالحق کے دور میں یہ معاملہ بگڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تفریح کی دشمن قوم ہیں، لڑکیوں کے کھیل کی بھی اتنی ہی اہمیت ہونی چاہیے جتنی لڑکوں کی ہے، کوہ پیما ثمینہ بیگ نے بھی بلند ترین چوٹیاں سر کیں۔

سینیٹراعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے 7 سال کا بجلی کا ٹیرف جاری کر دیا ۔
تازہ ترین