• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، منشیات میں خوردبرد کا الزام ،4افراد زیر حراست

France 4 Held In Accused Of Drug Embezzlement
رضا چوہدری...فرانس میں انسداد منشیات فورس کے سابق سربراہ فرینکوئس تھیری اورمجسٹریٹ پیٹرک لابرشے سمیت 4افراد کو 7ٹن منشیات کی خوردبرد کے الزام میں حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئیں۔

ان افراد کو تحقیقات مکمل ہونے تک زیر حراست رکھا جائے گا، واضح رہے کہ ان افراد پر اکتوبر 2015ء میں 7ٹن اسمگلنگ کی گئی منشیات کو ایک گروپ کے رہنما کے ساتھ مل کر خوردبرد کرنے کا الزام ہے ۔

علاوہ ازیں اسی کیس کے سلسلے میں 6پولیس ملازمین کو گواہی کے لیے طلب کیا گیا ہے،جبکہ مال خانے کے سی سی ٹی کیمرے بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔
تازہ ترین