پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے الزام عائد کیاہے کہ شوکت بسرا پر حملے کی رپورٹ کو منظرعام پرنہیں لایا جارہا، پی پی رہنما پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ 20 روز سے وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس پڑی ہے۔
پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ لاہور میں پیپلزپارٹی کےدیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ 2 ماہ قبل شوکت بسرا پر حملہ ہوا ، اس دوران ان کا ایک ساتھی قتل بھی کر دیاگیا۔
انہوں نے شبہ ظاہرکیاکہ حکومت منصفانہ تحقیقات نہیں کرائے گی،وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ شوکت بسرا پر حملےکی عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔