• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیاں، 9 ملزم گرفتار

Police Raids In Different Areas Of Karachi Police Arrested 9
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرکے 9 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

پولیس نے بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی ،گلبرگ اور کورنگی عوامی کالونی سے 7 ملزمان کو گرفتار کیا ۔

ادھر ڈیفنس فیز 8 درخشاں سے کاروں کا قیمتی سامان چرانے والے 2 ملزمان کو پکڑلیا۔ملزمان کے قبضے سے دو کار ٹیپ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔

علاوہ ازیں موچکو میں کارروائی کے دوران حب سےآنے والی کوچ سے4ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوچ ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین