• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار برسوں سےامیر ترین شخصیات میں بل گیٹس سر فہرست

Four Years Bill Gates Topped The List In Figures
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس امیر ترین شخصیات میں ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر ہیں۔ان کی مجموعی دولت کا اندازہ چھیاسی ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔ بل گیٹس اس فہرست میں مسلسل چار برسوں سے سرفہرست ہیں اور گزشتہ 23 برسوں میں وہ 18 مرتبہ پہلے نمبر پر رہے ہیں۔

امریکی فوربز میگزین نے دنیا کی امیر ترین شخصیات کی نئی فہرست شائع کی ہے جس کے مطابق صدر بننے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت ایک ارب ڈالر کم ہو گئی ہے۔

دنیا کے امیر کبیر افراد کی نئی فہرست میں اس مرتبہ 13 فیصد مزید ارب پتی شخصیات شامل ہوئی ہیں۔ اس برس کی فہرست مجموعی طور پر 2043 ارب پتی شخصیات پر مشتمل ہے۔

پہلی دس امیر ترین شخصیات میں سے اکثریت کا تعلق امریکا سے ہے اور وہ زیادہ تر ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

بل گیٹس کے بعد وارن بفٹ دوسری امیر ترین ارب پتی شخصیت ہیں جن کی دولت 75 ارب ڈالرز سے زائد ہے۔
تازہ ترین