لاہور میں گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزمان سے بڑی مقدار میں گٹکا برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق نصیر آباد، گلبرگ، لیاقت آباد سمیت لاہور کے متعدد علاقوں میں گٹکا فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 25 دکانداروں کو حراست میں لیا گیا ہے، کئی افراد کو گٹگا بیچتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئےہیں۔
کارروائیوں کے دوران 9 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کر کے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔