• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ:مردم شماری ٹیم پر فائرنگ ، اہلکار زخمی، حملہ آور گرفتار

Charsadda Firing On Census Team
چارسدہ کے علاقے ہری چند میں مردم شماری ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی زخمی ہوا جسے گرفتار کرلیاگیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مردم شماری کی ٹیم اپنے کام میں مصروف تھی کہ اس دوران ٹیم میں شامل پولیس اور فوجی جوانوں نے ایک مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا ۔ مشکوک شخص نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ فوجی جوانوں کی جوابی فائرنگ سے مشکوک شخص زخمی ہوگیاجسے فوری طور پر گرفتار کر لیاگیا ہے۔

ملزم کی پہچان فخر عالم عرف حکیم کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق مالاکنڈ ایجنسی سے ہے۔

زخمی پولیس اہلکار اور گرفتار شخص کولیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیاہے
تازہ ترین