• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں ڈاکوؤں کا 8رکنی گروہ گرفتار

Eight Dacoits Arrested From Sargoda
سرگودھا کےمختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کا 8رکنی گروہ گرفتارکرلیاگیا ہے ۔ گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں قتل ،ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھا ۔

ایس پی بلال افتخار نے تھانہ صدر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ محکمہ پولیس کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نےجدٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے گروہ کو گرفتارکرلیا ہے ۔ گرفتار ڈاکوؤں کے قبضہ سے گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹیں، جعلی ڈرائیونگ لائسنس اورناجائز اسلحہ برآمد کیا گیاہے۔

ڈاکوؤں کا گروہ مختلف شاہراہوں پر شہریوں سے گاڑیاں چھینتا تھا۔ پولیس کی خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم نے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین