• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل اور شاہ زیب بھی ایف آئی اے کے سامنے پیش

Fia To Interrogate Sharjeel Khan Shahzaib Hasan In Psl Spot Fixing Case
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر شرجیل خان اور شاہزیب حسن بھی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوگئے ، مشکوک افراد سےمبینہ رابطوں پر پی سی بی کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹر کامران یونس کے خلاف ایکشن کا امکان ہے۔

لاہور میں ایف آئی اے اے کا سائبر کرائمز ونگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کھلاڑیوں سے آج دوسرے روز بھی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ شاہ زیب حسن اورشرجیل خان بھی بیان ریکارڈ کرانے ایف آئی اے آفس پہنچ گئے۔

ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کر رکھے ہیںجن میں ناصر جمشید، شرجیل خان ، محمد عرفان ،خالد لطیف اور شاہ زیب حسن شامل ہیں ۔

خالد لطیف او رمحمد عرفان نے گذشتہ روز بیان ریکارڈ کرایا تھا ، جبکہ شاہ زیب حسن اورشرجیل خان آج بیان ریکارڈ کرا رہےہیں ۔
تازہ ترین