• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan World Cup Selection Team Captains
پاکستان کپ کے لیے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی ٹیموں کے کپتانوں کا انتخاب کرلیاگیا ہے،چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ کےلیے کھلاڑیوں کی فٹنس ضروری ہےاورچیرمین پی ایس ایل کا کہنا ہے کہ پاکستان کپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

لاہور میں پاکستان کپ کے لیے ڈرافٹنگ شروع ہوئی توعمر اکمل پنجاب عماد وسیم اسلام آباد، فخر زمان بلوچستان اورانور علی سندھ جبکہ محمد رضوان کے پی کے کی ٹیم کےکپتان نامزد کردیئے گئے۔ پاکستان کپ کےلیے125 کھلاڑیوں میں سے 5 ٹیمیں منتخب کی جائیں گی ۔

شاداب خان ڈرافٹنگ کے لیے پہلے کھلاڑی قرار پائے ۔کامران اکمل چھوٹے بھائی عمر اکمل کی کپتانی میں پنجاب کی ٹیم سے کھیلیں گے ۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل بہت کامیاب رہا،کوشش ہے کہ اگلے سال پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ بہت اہمیت کی حامل ہے ،اس میں اوپننگ مڈل آرڈر اور آل راؤنڈر شامل ہیں جو کھلاڑی ٹیم میںسلیکٹ ہوں گے انہیں فٹنس پاس کرنا ہوگا ۔

چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ۔کرکٹ بورڈ کی توجہ ڈومیسٹک کی طرف ہے پاکستان کپ کےلیے کرکٹ کمیٹی نے اچھے رولز بنائے ہیں۔
تازہ ترین