• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
French Court Stops Mosque Demolition In Paris
فرانسیسی شہر پرافسن میں عدالت نے 2016 میں پندرہ سو میٹر رقبہ پر تعمیر ہونے والی مسجد شہید کرنے کا حکم مسترد کرتے ہوئے مسجد کو موجودہ صورت میں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

فرانس کے ہر پرافنس میں 2011 میں مسجد تعمیر کرنے کےلئے ریپلنگ پارٹی کے مئیر نے اراضی اور فنڈ فراہم کئے تھے ،2013 میں اس کے معاہدے میں تبدیلی کی گئی جس کو بنیاد بناتے ہوئے پرافنس کے نئے میئر جس کا تعلق نیشنل فرنٹ (جان ماری لیپن پارٹی سے ہے نے مسجد شہید کرنے اور اراضی کی لیز ختم کرنے کا حکم دیاتھا۔

اس صورت حال پر معاملہ عدالت پہنچ گیا آج( منگل) کے روز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مسجد شہید کرنے،بند کرنے اور اس کی لیز ختم کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دےدیا ہے۔

فرانس کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اس فیصلہ کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگئی ہے اس شاندار جامعہ مسجد میں سات سو افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔
تازہ ترین