• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کے بارے میں صبر کی پالیسی ختم ہو چکی ،امریکا

Restraint Policy About North Korea Is Now Over Usa
وائٹ ہائوس کے ترجمان نے کہا ہےکہ حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے چین کے دورہ کا مقصد یہ تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ اسٹراٹیجک معاملات پر گفتگو کی جاسکے اور چین کو باور کرایا جائے کہ اب امریکا کی صبر کی پالیسی ختم ہو چکی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہائوس کے ترجمان سین اسپائسر نے یہ ردعمل اس وقت ظاہر کیاجب شمالی کوریا کی طرف سے حال ہی میں کئے گئے راکٹ کے انجن کے ٹیسٹ پر ٹیلرسن کے رد عمل کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

امریکی وزیرخارجہ ٹیلرسن اپنے ایشیا کے پہلے دورہ کے پیش نظر چین بھی گئے تھے ، جہاں انھوں نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔
تازہ ترین