• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھری ڈی اینی میٹڈ فلم "دی باس بے بی "کا شاندار پریمیئر

Boss Baby Premiere In New York
اینیمیٹیڈ فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم ’دی باس بے بی‘ ' کا نیو یارک میں ریڈ کارپٹ پریمیئر منعقد کیا گیا۔

فلم میں باس بے بی کی آواز میں ڈائیلاگ ریکارڈ کروانے والے ہالی ووڈ اداکار ایلس بالڈوِ ن اپنی فیملی کے ساتھ پریمیئر میں شرکت کیلئے پہنچے جبکہ ان کا 19مہینے کا سب سے چھوٹا بیٹا ہو بہو باس بے بی جیسا دکھائی دے رہاتھا جس کی وجہ سے جونیئر بالڈوِن میڈیا کی توجہ کامرکز بنا رہا۔

معروف امریکی ناول نگارمارلا فریزی کی کتاب پر مبنی ٹام میکارتھ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم میں ایک ایسے سات سالہ بچے کی کہانی ہے جس کے ماں باپ ایک ننھا بچہ گود لیتے ہیں، یہ ننھے میاں تمام گھر والوں سے اپنے نخرے اُٹھواتے ہیں جس کی وجہ سے بڑا بھائی اسے نا پسند کرنے لگا۔

چھوٹا بچہ نہ صرف اپنے ساتھ بریف کیس لئے گھومتا بلکہ بہت تیزی سے باتیں بھی کرتا ہے اور خود کو کسی باس سے کم نہیں مانتا۔ ریمزے این نیٹو کی پروڈکشن میں بننے والی اس کمپیوٹر اینیمیٹیڈ فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والوں میں ایلس بالڈوِن،اسٹیوبیسکیمی ، جِمی کیمیل اور لیزا کارڈروف سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ڈریم ورکس انیمیشن کی تیارکردہ دو بھائیوں کے درمیان دلچسپ تکرار پر مبنی یہ کامیڈی فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت 31مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین