• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (اسپورٹس ڈيسک) انگلینڈ کے کپتان اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار وین رونی نے انگلش پریمیئر لیگ میں کسی ایک کلب کی جانب سے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ لیورپول کے خلاف اسی کے ہوم گراؤنڈ پر میچ کا فیصلہ کن گول اسکور کر کے رونی نے ناصرف اپنی ٹیم کو 1-0 کی فتح سے ہمکنار کرایا بلکہ ساتھ ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ رونی نے اس ایک گول کے ساتھ مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے کیے گئے گول کی تعداد 176 کر لی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ فرانس کے اسٹار تھیری ہنری کے پاس تھا جنہوں نے آرسنل کیلیے 175 گول اسکور کیے تھے۔
تازہ ترین