• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ رینکنگ: جدیجا نمبر ون، پجارا کا دوسری پوزیشن پر قبضہ

Jadeja Grabs No 1 In Bowlers As Pujara Becomes No 2 Batsman In New Icc Test Rankings
 آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے اظہر علی اور یونس خان بغیر کھیلے ہی ایک ایک درجہ اوپر آگئے ہیں۔ 

بھارت کے رویندرا جدیجا نمبر ون بولر بن گئے ہیں، جبکہ بیٹنگ میں اسٹیون اسمتھ بدستور سرفہرست ہے۔ بھارت کے چتیشور پجارا 4درجے ترقی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

جو روٹ تیسرے، ویرات کوہلی چوتھے اور کین ولیمسن پانچویں نمبر پر ہیں۔بولنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 15 میں موجود نہیں ہے، یاسر شاہ 16 ویں نمبر پر ہیں۔

رویندرا جدیجا نمبر ون بن گئے ہیں، انہوں نے ہم وطن سپنر روی چندرن ایشون کو پیچھے چھوڑا۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت سرفہرست، آسٹریلیا دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
تازہ ترین